مونٹریال میں شدید سردی،جدید آلات سے لیس امریکی جنگی بحری جہاز برف میں پھنس گیا

مونٹریال میں شدید سردی،جدید آلات سے لیس امریکی جنگی بحری جہاز برف میں پھنس ...
مونٹریال میں شدید سردی،جدید آلات سے لیس امریکی جنگی بحری جہاز برف میں پھنس گیا

  

واشنگٹن (آئی این پی )جدید آلات سے لیس امریکی جنگی بحری جہاز "یو ایس ایس راک" مونٹریال کی بندرگاہ کے قریب برف میں پھنس گیا ۔

امریکی بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ بحری جہاز ایک خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے مونٹریال میں لنگر انداز تھا، مونٹریال اور اس کا مضافاتی علاقہ اس وقت شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہے اور ہمیں برف پگھلنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔118 میٹر طویل یہ بحری جہاز انتہائی مشاق اور جدید آلات سے لیس ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی