انتظار احمد اور نقیب اللہ قتل کیسز، وزیر داخلہ سندھ نے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے 24 جنوری کو اجلاس طلب کرلیا

انتظار احمد اور نقیب اللہ قتل کیسز، وزیر داخلہ سندھ نے پیش رفت کا جائزہ لینے ...
انتظار احمد اور نقیب اللہ قتل کیسز، وزیر داخلہ سندھ نے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے 24 جنوری کو اجلاس طلب کرلیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ سندھ انور سیال نے انتظار احمد اور نقیب اللہ قتل کیسز میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے 24جنوری کو سہہ پہر 3 بجے اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعلی ہاﺅ س کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس اجلا س میں آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی شرکت کرینگے۔نقیب اللہ کی ہلاکت پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی بھی اجلاس میں شرکت کرےگی اس کے علاوہ اجلاس میں انتظارقتل کیس میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی