کویتی عدالت نے سعودی عرب کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے شہری کو 5 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی

کویتی عدالت نے سعودی عرب کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے شہری کو 5 برس قید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (اے پی پی) کویت کی عدالت نے سعودی عرب کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے کویتی شہری عبداللہ صالح کو 5 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت سٹی میں قائم فوجداری عدالت عبداللہ صالح کو اس سے قبل بھی ایک مقدمے میں 5 برس قید بامشقت کی سزا سنا چکی ہے جس کے بعد اس کی مجموعی سزا 10 برس تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عبداللہ صالح نے برطانیہ میں پناہ حاصل کرلی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -