عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،چودھری نشاط احمد

عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،چودھری نشاط احمد

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن جوہانسبرگ کے صدر چودھری نشاط احمد نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیلی مل کر پاکستان میں بدامنی پھیلا رہے ہیں اور پاکستانی شہریوں پر بھارت کی وحشیانہ فائرنگ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،بھارت کسی بھول میں نہ رہے پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،کئی دنوں سے بھارت نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے اور پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے فائرنگ سے جانور بھی محفوظ نہیں ہیں،لوگ نکل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں،چودھری نشاط احمد نے مزید کہا کہ ایک طرف تو اس نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے اور آزادی کے حق میں نعرے لگانے والوں کو بھارتی فوج جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہے ،دوسری طرف کلبھوشن کی شکل میں پاکستان کے اندر جاسوس چھوڑ رکھے ہیں

جو معصوم شہریوں کو بلاوجہ قتل کر رہے ہیں عالمی برادری کو بھارت کی اس کھلم کھلا دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہئے،اقوام متحدہ کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کیوں پورے نہیں کر رہا،اگر بھارت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر