ٹی 20 میں شاداب خان سے اوپننگ کرانے کی تجویز

ٹی 20 میں شاداب خان سے اوپننگ کرانے کی تجویز

راولپنڈی (آئی این پی) شاداب خان کی ابتدائی دور میں کوچنگ کرنے والے نصیر احمد نے ٹی 20 میں ان سے اوپننگ کرانے کا مشورہ دے دیا۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کے مطابق نوجوان لیگ اسپنر میں آل راؤنڈر بننے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، اگر ان پر اعتماد کیا جائے تو ٹیم کے مزید کام آ سکتے ہیں۔ نصیر احمد نے کہا کہ میں نے ابتدائی دور میں شاداب خان کی کوچنگ کے فرائض نبھائے، مجھے خوشی ہے کہ اب وہ سٹار کرکٹر کا روپ دھار چکے ہیں۔ بیٹنگ میں بھی کپتان سرفراز احمد کو ان پر مزید اعتماد کرنا چاہیے ۔ میرا مشورہ ہے کہ شاداب خان سے ٹی20کرکٹ میں اننگز کا آغاز کرایا جائے، ان میں چھکے لگانے کی بھی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ایک سوال پر نصیر احمد نے کہا کہ قومی کرکٹ میں اہم مقام حاصل کرنے کے باوجود شاداب خان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

، وہ سب سے اسی انداز سے ملتے ہیں جیسے پہلے ملا کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی