اعصام الحق اور میٹکوسکی آسٹریلین اوپن ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اعصام الحق اور میٹکوسکی آسٹریلین اوپن ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن(نیٹ نیوز)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور مارسین میٹکوسکی نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پاک پولش جوڑی کو مالدووا کے راڈوا لبوٹ اور کورین ہیونگ چانگ کے خلاف واک اوور مل گیا جو انجری کی وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔سیمی فائنل میں مقابلہ امریکا کے بریان برادرز مائیک اور بوب سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی