اپالو سپورٹس نے جلو جمخانہ کوہرادیا

اپالو سپورٹس نے جلو جمخانہ کوہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر ) اپالو سپورٹس نے جلو جمخانہ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ اپالو سپورٹس نے مقررہ 35 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ بلال ارشاد نے 121، انس رضا 55 اور آہل جاوید نے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ جلو جمخانہ کی طرف سے اشفاق نے 3/22 اور حسنین اصغر نے 2/53 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں جلو پارک جمخانہ 35 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 276 رنز بناسکی۔ حسن نے 76، تنظیم 40 اور اظہر نے 39 رنز بنائے۔ اپالو کے بلال ارشاد نے 5/44، وسیم راجہ 2/57 اور راشد اقبال نے 2/17 وکٹ حاصل کیں۔
میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے بلال ارشاد کے آل راؤنڈ کھیل پر انہیں مین آف دی میچ سے نوازا۔ منظور علی عارف اور تنویر جبار ہمراہ تھے۔