آسٹریلین اوپن ، سووائی، کارولین ، ڈومنیک ، فابیو اور مارٹن ایونٹ سے باہر
میلبورن (نیٹ نیوز) رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ، امریکا کی میدیسن کیز اور جرمنی کی انجلیق کربر اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جاپان کی ناؤمی اوساکا، تائپے کی سو وائی اور فرانس کی کارولین گارشیا پری کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے جاپانی حریف ناؤمی اوساکا کو سٹریٹ سیٹس میں، امریکا کی میڈیسن کیز نے فرانس کی کارولین گارشیا کو سٹریٹ سیٹس میں، جرمنی کی انجلیق کربر نے تائپے کی سو وائی کو ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ مینز سنگلز میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ اٹلی کے فابیو فوجنینی اور ہنگری کے مارٹن فیوکسوویک پری کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے پری کوارٹر فائنل میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے ہنگری کے مارٹن فیوکسوویک، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ اٹلی کے فابیو فوجنینی کو ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ کے تینیس سینڈگرین نے آسٹریاکے پانچویں سیڈڈومنیک تھیم کو پانچ سیٹس میں اپ سیٹ شکست دیکرکوارٹرفائنلزمیں جگہ بنالی ہے ۔انکاآخری آٹھ کھلاڑیوں میں نواک جوکووچ یاچنگ ہیون سے مقابلہ ہوگا۔12مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئین نووک ڈجکووچ کورین چوہنگ ہیون کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوئے۔