قائد اعظم گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کا فیصلہ

قائد اعظم گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کا فیصلہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی محکمہ کھیل نے قائد اعظم گیمز میں خیبر پختونخواکیلئے میڈلز جیتنے واکے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کا فیصلہ کرلیاہے اس سلسلے میں کھلاڑیون کے اعزازمیں ایک پروقار تقریب 26جنوری کو منعقد کی جائے گی، جسمیں میڈلز حاصل کرنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں میں25لاکھ روپے تقسیم کئے جائینگے۔ صوبائی سپورٹس بورڈ نے فیصلہ کیاکہ کھلاڑیوں کوانفرادی گولڈ میڈل لینے پر30ہزار جبکہ سلور میڈل پر20ہزار اور براؤنزمیڈل پانے والے کھلاڑی کو15ہزار روپے دیئے جائینگے،جبکہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ کیلئے 10،سلور کو 7اور براؤنزمیڈل لینے والے کو5ہزار روپے ملیں گے ،اسی طرح قائد اعظم گیمز میں خیبر پختونخواکیلئے میڈل جیتنے والے مردکھلاڑیوں میں 17لاکھ 59ہزار روپے جبکہ میڈلز ہولڈرزخواتین کھلاڑیوں میں 7لاکھ 14ہزار روپے کیش تقسیم کئے جائینگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی