چترال سٹوڈنٹس سپورٹس میلہ پہلے روز 4 فٹبالمیچوں کا فیصلہ

چترال سٹوڈنٹس سپورٹس میلہ پہلے روز 4 فٹبالمیچوں کا فیصلہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر) چترال سٹوڈنٹس سپورٹس فٹ بال کے افتتاحی میچ میں اپر چترال نے ککر ایف سی کو 3کے مقابلے میں 5گول سے ،دوسرے میچ میں حیات آباد نے آیون ایف سی کو 1کے مقابلے میں 2گول سے ، چترال سٹوڈنٹس نے زیت کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ، آئیڈیل کلب دروش نے راجہ بہادر کلب کو ہرایا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے سابق صدر نادر خواجہ تھے جنہوں نے باقاعدہ سپورٹس میلے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد پیرزادہ ، ڈسٹرکٹ چترال کے یوتھ ممبر عبدالوہاب اور چپس آرگنائزیشن کے چیئرمین شاہ جی بھی موجود تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی