منہاج یو نیورسٹی سپورٹس فیسٹیول کاآغاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)منہاج یو نیورسٹی لاہور میں سپورٹس فیسٹیول میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے طلباء وطالبات نے جوش وجذبہ سے حصہ لیا ۔ تقریب میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم غوری ، ڈپٹی چےئر مین بورڈ آف گورنرزڈاکٹر حسین محی الدین قادری ، رجسٹرار کرنل (ر)محمد احمد ، بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔افتتاحی روزمارشل آرٹس کے گرینڈ ماسٹر راشد نعیم نے ایک منٹ میں 76 کولڈ ڈرنک کین اپنے ہاتھ سے توڑنے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا اور ایک منٹ میں 128 اخروٹ اپنی کہنی سے توڑ کر ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنایا ۔آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مہماناں گرامی بشارت احمد سی او (بنی برئڈ) اور عثمان محمد مارکٹنگ ینجر (اوئے ہوئے) کو شلیڈ اور سوینئرپیش کیے۔