آئس کریش کافائنل امانڈا ترنزو نے جیت لیا

آئس کریش کافائنل امانڈا ترنزو نے جیت لیا

واشنگٹں (نیٹ نیوز) امریکی شہر سینٹ بال میں آئس کریش کے دلچسپ مقابلے، خواتین کا فائنل میزبان ملک کی امانڈا ترنزو نے جیت لیا۔ مردوں کامقابلہ آسٹریا کے مارکو ڈیلاگو کے نام رہا۔سنسنی، سپیڈ، برق رفتاری اور جوش، امریکی ریاست منی سوٹا میں ہونے والے آئس کریش مقابلوں میں سب کچھ تھا۔ خواتین کے فائنل میں میزبان ملک کی امانڈا ٹرینزو فاتح رہیں جو حریف کھلاڑیوں سے سخت مقابلے کے بعد فنش لائن سب سے پہلے عبور کرنے میں کامیاب رہیں۔مردوں کا ٹائٹل آسٹریا کے مارکو ڈیلاگو نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔

سب سے پیچھے رہ جانے والے مارکو نے آخری لمحات میں تیزی سے آگے نکلتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی