انڈر19ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

انڈر19ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

آکلینڈ (نیٹ نیوز)آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کر نے کیلئے کل جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست رہی تھیں۔ کوارٹر فائنل مرحلہ آج شروع ہوگا اور پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ دوسرا کوارٹر فائنل کل پاکستان اور جنوبی افریقہ، تیسرا کوارٹر فائنل25جنوری کو نیوزی لینڈ اور افغانستان جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 26 جنوری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز29اور30جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی