جمہوری استحکام کیلئے قومی یکجہتی کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے ،شہباز ابن علی

جمہوری استحکام کیلئے قومی یکجہتی کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے ،شہباز ابن علی

لاہور(نمائندہ خصوصی) غریب آدمی پارٹی پا کستا ن کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ امریکا ،اسرائیل اور انڈیا پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے پاک سر زمین پر فرقہ ورانہ ،لسانی اور سیاسی تصادم کی راہ ہموار کر رہے ہیں ان حالات میں جمہوری استحکام کیلئے قومی یکجہتی کا فروغ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جمہوریت اور ملکی سلامتی کو در پیش خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کے استحکام ،دفاع اور سلامتی سے متعلق نیشنل ایجنڈا تیار کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیمیں ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی عالمی سازش ناکام بنا نے کیلئے متحدہو جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1