(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحر یک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام نوازشریف اور آصف زرداری سے چھٹکارا حاصل کرنیکا فیصلہ کر چکے ہیں ، تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ان دونوں جماعتوں سے ہضم نہیں ہو رہی ، پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے آئندہ الیکشن میں ان دونوں جماعتوں سے عوام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی ، پیپلز پارٹی اور نون لیگ ملکر بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جڑیں عوام میں پھیل چکی ہیں ، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا سکتے ہے ، تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی جماعت ہے ، پی ٹی آئی کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کرپشن لمیٹیڈ پارٹیاں بن چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں نے ملکی اداروں کو تباہ کیا ہے ، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1