آشیانہ سکیم میں کرپشن پر نیب کی کارروائی درست اقدام ہے

آشیانہ سکیم میں کرپشن پر نیب کی کارروائی درست اقدام ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ آشیا نہ سکیم میں کرپشن پر نیب کی کارروائی درست سمت قدم ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں پیشی کیلئے نوٹس پر برہمی کا اظہار اور نیب کے خلاف ہرزہ سرائی اداروں کی توہین ہے دامن صاف ہو توانہیں پریشانی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف اعلیٰ حکام کو فری ہینڈ نہیں دیا جاسکتا کیونکہ قومی دولت قوم کی امانت ہے جہاں خیانت یا کرپشن ہو کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔
کامران