دھرنوں کی سیاست نے تاجروں کے کاروبار تباہ کئے

دھرنوں کی سیاست نے تاجروں کے کاروبار تباہ کئے

لاہور ( کامرس رپورٹر ) دھرنوں کی سیاست نے پاکستانی معیشت کو تباہ و برباد کرکے تاجر برادری کو زبوں حالی سے دوچار کیاان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر عتیق الرحمن نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہایہ کیسے سیاست دان ہیں معیشت کے چلتے پہیہ کو جام کرکے تاجروں کو پریشان کررہے ہیں ۔ چھوٹی سے چھوٹی دکان بند ہو جائے تو گھر کی کفالت کرنے والے کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں ، جبکہ دھرنوں کی شکل میں مارکیٹوں کی بندش لمحہ فکریہ ہے ۔ جس سے تاجر طبقہ ذہنی اذیت اور کربناک صورت حال سے نبر د آزما ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

عتیق الرحمن

مزید : میٹروپولیٹن 1