نوازشریف ضد چھوڑ کر مقدمامت کا سامنا کریں،عائشہ وارثی

نوازشریف ضد چھوڑ کر مقدمامت کا سامنا کریں،عائشہ وارثی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ وارثی نے کہاہے کہ نواز شریف نے عدلیہ کی تذلیل کر کے عدالتی فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے، حکمران جمہوریت کیلئے نہیں کرپشن کیلئے نا گزیر ہیں وہ دوبارہ اقتدار میں آنے کی ضد چھوڑ کر مقدمات کا سامنا کریں ، ا نہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں نے اپنے دور اقتدار میں پارلیمنٹ میں بیٹھ کر عوام کو ترقی کے جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا،خود اسمبلی کا وقار مجروح کرنے والوں کے منہ سے ایوان کے تقدس کیلئے لمبی چوڑی تقریریں ڈرامہ گیری سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتیں۔

عائشہ وارثی

مزید : میٹروپولیٹن 1