سروسز ہسپتال میں ادویات کی قلت کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

سروسز ہسپتال میں ادویات کی قلت کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق لاہور سے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں سروسز ہسپتال بھی ڈاکٹروں کی شدید قلت سے دوچار ہے ۔ڈاکٹروں کی 50 فیصد سیٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔ ڈاکٹروں کی اتنی بڑی تعداد اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے اس ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر بھی اضافی بوجھ تلے کام کرنے پر مجبور ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جان بے س اس بڑے ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کا پورا کرنے کے لئے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے جر رہے۔