شیخ زید میڈیکل کالج میں ویمن تقریری مقابلہ،کنیئرڈ کالج کی پہلی پوزیشن
لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید و پرنسپل شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی زیر نگرانی اور فیکلٹی پریزیڈنٹ ڈیبیٹنگ سوسائٹی شیخ زاید میڈیکل کالج پروفیسر ہارون جاوید مجید کے زیر انتظام پاکستان میں خواتین کیلئے پہلی مرتبہ انٹرکالجیٹ " خلیفہ پارلیمنٹری ویمن ڈیبیٹنگ چیمپئین شپ 2018 کا انعقاد کیا گیا ۔اس تقریری مقابلے میں ملک بھر کے معروف تعلیمی اداروں کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی، فا رمین کرسچن کالج، امیرالدین میڈیکل کالج، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور عالمہ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کی طالبات کی ٹیموں نے بھر پور حصہ لیا ، اور دنیا بھر میں موجود مختلف مسائل، پیش آنے والے حالات وواقعات اور موضوعات پر کھل کر اپنی آراء کا اظہار کیا اور صحت مندانہ بحث و مباحثہ کیا۔مقابلے میں کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کی ٹیم فاتح قرار پائی جبکہ گورنمنٹ کالج کی ٹیم رنر اپ قرار پائی۔پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین و پرنسپل شیخ زاید نے جیتنے اور رنر اپ آنے والی ٹیمز کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹرافیز تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان نے پاکستان میں پہلی مرتبہ خصوصی طور پر خواتین کیلئے اپنی نوعیت کے منفردتقریری مقابلے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاشوں کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے وطن میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی تخلیقی صلاحیتوں سے بھر پور ہیں جس کا عملی نمونہ آج ہمیں اس مقابلے کے ذریعے دیکھنے کو ملا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا تاکہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر شعبہ میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرسکیں تاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جا سکے۔
شیخ زید