شہباز شریف ڈر کے مارے نیب میں پیش نہیں ہو رہے،نصیر احمد

شہباز شریف ڈر کے مارے نیب میں پیش نہیں ہو رہے،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے رہنماء ، نصیر احمد، عبدالکریم میو، غلام حسین کھوکھر، حمزہ شیخ، عثمان الحق قریشی، رضوان خان جیالہ، اختر شاہ ، ملک عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں خادم عالیٰ پنجاب کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بدحواس ہو کر ایک بار پھر بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور اس کے خاندان کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل چکے ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف نیب میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ شہباز شریف ڈر کے مارے نیب میں پیش نہیں ہو رہے پنجاب میں کرپشن کے میگا سکینڈل بے نقاب ہو چکے ہیں۔صاف پانی کے نام پر 2نمبر کمپنیاں بنا کر اربوں روپے لوٹ لیے گئے۔ پچاس جعلی کمپنیاں بنا کر عوام کے اربوں روپے پر ڈالہ ڈال گیا ہے۔ میٹرو ملتان اور لاہور میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔

چائینز کمپنی کے ساتھ ملی بھگت سے میٹر ملتان میں کرپشن کی گئی اور الزام ثابت ہونے پر چاینئر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے چائینز کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا انہوں نے کہا شریف فیملی کی کرپشن ثابت ہونے پر مسلم لیگی رہنماؤں نے اداروں کو بدنام کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے۔ لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام شریف فیملی کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ اب مزید ان کے دھوکہ میں نہیں آئیں ے۔ پیپلز پارٹی برسراقتدار آ کر کرپٹ فیملی سے ایک ایک پائی کا حساب لے گی اور ان کی بیرون ملک دولت کو پاکستان لایا جائے گا۔