عراق میں 4کروڑ 70لاکھ ڈالر کا انٹر نیٹ چوری کرنے کی سازش ناکام

عراق میں 4کروڑ 70لاکھ ڈالر کا انٹر نیٹ چوری کرنے کی سازش ناکام

بغداد(این این آئی)عراق کے سرکاری شفافیت کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ شمالی شہر کرکوک میں دو نجی کمپنیوں نے 47 ملین ڈالر مالیت کا انٹرنیٹ والیم چوری کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی شفافیت کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ کرکوک میں وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کے انسپکٹر جنرل کے تعاون سے انٹرنیٹ ڈیٹا چوری کرنے کا ایک غیرمعمولی اسکینڈل ناکام بنایا گیا ہے۔ انٹرنیٹ ڈیٹا کی چوری آپٹیکل کیبلز کی مدد سے عراق میں سیمفونی پروگرام کے ذریعے کی جا رہی ہی تھی،حکام نے عراق میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی دو کمپنیوں ’ایرتھنلک‘ اور ’IQ‘ کو اس چوری کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طورپر مسروقہ انٹرنیٹ کی مالیت سیتنالیس ملین ڈالر کے برابر ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ کی اوسط قیمت 50 ہزار عراقی دینار یعنی 40 امریکی ڈالر ادا کی جاتی ہے۔ پولیس نے انٹرنیٹ سرقے کے اسکینڈل میں ملوث ایک کمپنی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : عالمی منظر