نوازشریف کی تحریک ووٹ کے تقدس کیلئے ہے،زمرد یاسمین

نوازشریف کی تحریک ووٹ کے تقدس کیلئے ہے،زمرد یاسمین

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ محمدنواز شیریف کی تحریک ووٹ کے تقدس اور انصاف بحالی کی تحریک ہے،محمد نواز شریف کو ایٹی دھماکے کے بعد معاشی دھماکہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں عدلیہ بحالی کے بعد انصاف بحالی ووٹ کے تقدس کی بحالی کی تحریک جاری ہے،عوام کو حصول انصاف کیلئے سالوں انتظار کرنا پڑتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف سازشیں ہوئی ہیں ، ملک میں ترقی کا دور جاری ہے ، پوری دنیا کے مسلم ممالک کے مقابلے میں ترقی کی شرح بہتر ہے ،معاشی خوشحال کے منصوبے سی پیک پرعملدرآمد جاری ہے ،آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں ترقی جاری ہے موٹر ویز بن رہے ہیں ۔

زمرد یاسمین

مزید : میٹروپولیٹن 1