ذیشان ڈار کے انتقال پر محمود حسن کا اظہار تعزیت

ذیشان ڈار کے انتقال پر محمود حسن کا اظہار تعزیت

لاہور(سٹاف رپورٹر) کراچی کے معروف نیوز فوٹو گرافر محمود حسن نے ممتاز کاروباری شخصیت ذیشان ڈار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وفات نا صرف اہل خانہ بلکہ کاروباری طبقہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔پہلے تعزیتی پیغام میں محمود حسن کا کہنا ہے کہ ذیشان ڈار کی نوجوانی کی عمر میں وفات سے کاروباری حلقوں میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ تادیر پر نہیں کیا جا سکتا ۔محمود حسن نے دعا کی ہے کہ خدا تعالیٰ ذیشان ڈار کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔وہ گزشتہ روز مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ذیشان ڈار کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کیا ۔

تعزیت

مزید : میٹروپولیٹن 1