شہباز شریف حوصلہ رکھیں،ابھی تو پہلی پیشی ہے،عبدالعلیم خان
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شہبا ز شریف نیب کی پہلی پیشی پر ہی پریشان ہو گئے ، وہ ابھی حوصلہ رکھیں انہیں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بھی جواب دینا ہے عدالت کے بعد ابھی جیل کا مرحلہ شروع ہونا ہے ،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ڈیڑھ گھنٹہ تک نیب کے سوالوں کے جواب دینے کے بعد غیر معینہ مدت تک میڈیا پر اپنی صفائیاں پیش کرتے رہے ،نادم اعلیٰ نے اپنی پریس کانفرنس میں اپنے بڑے بھائی صاحب کا وطیرہ اپناتے ہوئے نیب حکام کو احکاما ت جاری کیے ،عبدالعلیم خان نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اڑھائی برسوں سے کرپشن کر رہے ہیں لیکن احتساب کی باری آئی تو ڈیڑھ گھنٹہ بھی نہیں نکال سکے،عدالتوں پر حملے کرنا اور جیلوں سے معاہدے کر کے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرنا شریف فیملی کا پرانا کھیل ہے انہوں نے کہا کہ نااہل نواز شریف کا بوجھ اٹھاتے ن لیگی وزیر اعظم کی کمر ٹیڑھی ہوچکی ہے، اپاہج نا اہل کو سہارا دینے کی کوشش میں شاہد خاقان عباسی اپنے منصب کی توقیر بھی بھول گئے ہیں انہیں ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ ریاست پاکستان کے وزیر اعظم ہیں انہیں مجرموں سے رسم و راہ نہیں رکھنی چاہیے عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہباز شریف کا زرداری سے لوٹا ہوا مال برآمد کروانے کا دوبارہ اعلان کرنا سیاسی لطیفے کے سوا کچھ نہیں وہ آج بھی زرداری سے برآمدگی کروا سکتے ہیں لیکن ایک کرپٹ دوسرے کرپٹ دوسرے کرپٹ کے رستے کی دیوار بنا ہوا ہے۔
علیم خان