سردیوں میں گیس کی عدم فراہمی

سردیوں میں گیس کی عدم فراہمی

مکرمی! میں علاقے کریم پارک لاہور کی رہائشی ہوں۔ ہمارے علاقے میں سردیوں کا بڑا مسئلہ گیس کی عدم دستیابی ہے۔ جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ جیسے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے، گھروں سے گیس غائب ہو جاتی ہے اور عوام کو مجبوراً سلنڈر پر گزارا کرنا پڑتا ہے۔ جو غریب آدمی کے بجٹ میں بوجھ کا باعث بنتا ہے۔ میری حکومت سے گزارش ہے کہ ہمارے علاقہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اس عوامی مشکل کا ازالہ کیا جائے۔ (مثیرہ متین۔ لاہور)

مزید : رائے /اداریہ