ملک میں بہانوں کے بجائے کارکردگی کی سیاست ہو گی،اجمل ہاشمی
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگی رہنما و چیئرمین یونین کونسل 232اجمل ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور کے مال روڈ پر دوسروں کے اشاروں پر ناچنے والے ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اکٹھے ہو کر بھی ہماری حکومت کے خلاف چند سو لوگوں کو سڑکوں پر نہ لا سکے ۔ وہ مرزا ریحان کے ہمراہ یونین کونسل میں آنے والے معززین سے گفتگو کررہے تھے ۔اجمل ہاشمی کا کہنا تھا کہ اداروں کو بدنام اور عوام کو بغاوت پر اکسانے والے الفاط استعمال کرنے پر عمران خان اور شیدہ ٹلی کے خلاف نوٹس لیا جائے اور ان کے سیاست کرنے پر تاحیات پابندی بھی لگائی جائے اور انہیں نا اہل بھی قراردیا جائے ۔انہوں نے مزید کہابہانوں کے بجائے ملک میں اب صرف کارکردگی کی سیاست ہو گی سینٹ اور عام انتخابات وقت پر ہونگے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا ملک کے آئینی اداروں کو گالی دینے اور ان کی تضحیک کرنے جھوٹ بولنے والا کس منہ سے اداروں کے استحکام کی بات کر سکتا ہے،انہیں ملکی مسائل سے قطعاْ کوئی غرض نہیں اسے صرف چور دروازے سے اقتدار چاہیے۔
اجمل ہاشمی