اصغر خان بہترین صلاحیتو ں کے مالک،ہمیشہ اصولوں کو ترجیح دی ،اعجاز چودھری
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے ائیر مارشل (ر ) مرحوم اصغر خان کے تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان بہترین صلاحیتو ں کے مالک تھے اور ہمیشہ انہوں نے اقتدار کے بجائے اپنے اصولوں کو ترجیح دی ، ائیر فورس کا بنیادی ڈھانچہ رکھنے میں ان کا کلیدی کردار ہے وہ ایک با صلاحیت فوجی جرنیل تھے ، ان کی شخصیت ہی محور ومرکز تھی ، اصغر خان نے اپنی سیاسی جماعت بنائی ، پاکستانی سیاست پر گہری نظر رکھتے تھے ، پاکستانی سیاست میں اصولی لیڈر عمران خان کی جماعت میں اپنی جماعت کو ضم کیا اور اپنے تمام لوگوں کو عمران خان کے منشور اور ویژن پر چلنے کی ہمیشہ ہدایت کی ، اصغر خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور ائیر فورس کو دنیا کی بہترین فورس بنانے کا کریڈیٹ بھی اصغر خان کو جاتا ہے جو کہ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، اصغر خان مرحو م نے نواز شریف کا آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا کیس سپریم کورٹ میں لیکر گئے ، اٹھارہ سال تک کیس مسلسل سپریم کورٹ میں لڑتے رہے یہ انکی کمینٹمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ، سپریم کورٹ میں ثابت ہوا کہ نواز شریف ملکی سیاست میں آئی ایس آئی سے پیسے لیکر سیاست کرتے رہے۔