فریڈم موومنٹ کے بلال صابر کی سالگرہ،قائدین اور کارکنوں کی شرکت

فریڈم موومنٹ کے بلال صابر کی سالگرہ،قائدین اور کارکنوں کی شرکت

لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے مرکزی میڈیا کو آرڈینیٹر محمد بلال صابر کی سالگرہ کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں سادگی سے منائی گئی ۔ جس میں پی ایف ایم کے چےئرمین ہارون خواجہ اور جنرل سیکرٹری سید نبیل ہاشمی نے خصوصی شرکت کی ۔ سالگر ہ کا کیک کا ٹنے کے مو قعہ پر ہارون خواجہ اور سید نبیل ہاشمی نے محمد بلال صابر کو مبارک با د دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورکہا کہ بلال صابر جیسے مخلص اور متحرک ورکر پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں۔ اس موقعہ پر مرکزی رابطہ سیکرٹری ضماد گر یوا ل ، کوآرڈینیٹرویمن ونگ پنجاب مسرت بانو ،صدر پی پی 1ارمغان خلیل نجم ،مشاق قمر، مقصود مجاہد ، روبینہ رضوان ،ذیشان واجد، ارشد خان ، کو ثر تنویر ،ہا شم خان و دیگر نے بھی پی ایف ایم کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر محمد بلال صابر کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

فریڈم

مزید : میٹروپولیٹن 1