آئندہ انتخابات میں پی پی پی بڑی کامیابی حاصل کرے گی ،شیخ عرفان

آئندہ انتخابات میں پی پی پی بڑی کامیابی حاصل کرے گی ،شیخ عرفان

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ (ن) لیگی قیادت جلد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے نظر آئے گی اور آئندہ انتخابات میں پی پی پی ایک بڑی کامیابی حاصل کرے گی اور ملک کا اگلا وزیر اعظم ایک جیالا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کریں گے نواز شریف اور عمران خان کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں ہی انتہا پسندانہ سوچ کے مالک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں نواز شریف اور شہباز شریف چاہتے ہیں کہ مجھے لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے لیکن ان کا یہ خواب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چکنا چور ہو چکا ہے ، مسلم لیگ نون چوروں اور لٹیروں کی آمجگاہ بن چکی ہے ، آئندہ الیکشن میں نواز شریف اور پی ٹی آئی دونوں کو شکست دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1