الخدمت فاؤنڈیشن اورنجی یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

الخدمت فاؤنڈیشن اورنجی یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن اور نجی یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔اس حوالے سے نجی نیورسٹی میں تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ جبکہ نجی تعلیمی ادارے کی جانب سے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن سنٹر(اورِک) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عائشہ زاہد نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے۔معاہدے کی رو سے نجی یونیورسٹی تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیا کوریج سمیت دیگر شعبہ جات میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا جبکہ دونوں ادارے پیشہ ورانہ باہمی تجربے اور معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔ منعقدہ تقریب میں الخدمت میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے شعیب احمد ہاشمی، رضاکار پروگرام سے رانا حسن اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4