پی پی قائدین کے معیار پر پورا اتریں گے، زبیر کاردار

پی پی قائدین کے معیار پر پورا اتریں گے، زبیر کاردار

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ زبیر کار دار نے پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری ‘ بلاول بھٹو زرداری لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور بطور صدر پی پی 139بھرپور طریقے سے انجام دیں گے ۔

دریں اثناء مرزا الیاس بیگ‘ افضل بٹ ‘ زکی اور دیگر نے بھی ھافظ زبیر کاردار کو زون کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ایک بہترین جیالے حافظ زبیر کار دار کو زون کا صدر بنایا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر جیالوں کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4