یو ای ٹی میں چوتھا دو روزہ کتاب میلہ آج لگایا جائیگا

یو ای ٹی میں چوتھا دو روزہ کتاب میلہ آج لگایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں نیشنل لائبریری آف انجینئرنگ سائنسزکے زیر انتظام چوتھا سالانہ دو روزہ کتاب میلہ کا انعقاد آج کیا جارہا ہے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل احمد خالدمیلے کاافتتاح کریں گے۔جس میں ملک بھرسے نامور پبلشرزاپنے لگائے جانیوالے سٹالزپر کیٰ مختلف موضوعات پر تحریر شدہ کتابیں بارعایت فراہم کریں گے۔
میلہ میں چیف لائبریرین ڈاکٹرمحمد اعجاز معراج، مجیب الرحمن شامی سمیت ملک بھر سے دیگر سماجی و سیاسی شخصیات اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ میلہ صبح ۹ بجے سے شام ۵ بجے تک رہے گا۔