شریف برادران اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو ہی انصاف سمجھتے ہیں،میاں شکیل

شریف برادران اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو ہی انصاف سمجھتے ہیں،میاں شکیل

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ؤں میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی نے کہا ہے کہ شریف برادران کا پرانا وطیرہ رہا ہے کہ یہ صرف اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو ہی انصاف سمجھتے ہیں اور مخالف فیصلہ آنے پر اسے قبول کرنے کی بجائے عدلیہ پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا ابھی حوصلہ رکھے ختم نبوت اور ماڈل ٹاؤن جیسے سنگین الزامات کڑے امتحان ہیں جن سے یہ کسی صورت بچ نہیں سکتے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین قرار دیئے جانے کا فیصلہ نواز لیگ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے عمران خان کا اہل ہونا ایک بار پھر نواز شریف کا نا اہل ہونا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4