باغبانپورہ: کرنٹ لگنے زخمی ہونے والا 45سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

باغبانپورہ: کرنٹ لگنے زخمی ہونے والا 45سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

لا ہور (خبرنگار)باغبانپورہ کے علاقے میں چند روز قبل کرنٹ لگنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 45سالہ شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے سلامت پورہ میں چند روز قبل 45سالہ جمیل مسیح گھر میں بجلی کا سوئچ بورڈ تبدیل کرتے ہوئے اچانک کرنٹ لنے کے نتیجے میں جھلس کر شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ گزشتہ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم تور گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی