کیمپ جیل :قتل کے مقدمہ میں ملوث قیدی دوران علاج دم توڑ گیا

کیمپ جیل :قتل کے مقدمہ میں ملوث قیدی دوران علاج دم توڑ گیا

لا ہور (خبرنگار)کیمپ جیل میں قتل کے مقدمے میں قید 45سالہ قیدی پردوران علاج دم توڑ گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں قتل کے مقدمے میں ملوث 45سالہ قیدی محمد منشا کئی روز سے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جیل ہسپتال میں زیر علاج تھا گزشتہ روز اس کی حالت اچانک بگڑ گئی جس پر اسے سروسز ہسپتال لے جایا یا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی جس پر جیل انتظامیہ نے اس کی لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی