داتا دربارکے علاقہ میں60سالہ نامعلوم شخص پر اسرار ہلاکت
لا ہور (خبرنگار)داتا دربار کے علاقے میں 60سالہ معمر شخص پرسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے میٹرو پل کے نیچے 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر دکاندار نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے ۔