سندر انڈسٹریل سٹیٹ کے قریب سے لاپتہ ہونے والا فیکٹری ملازم مل گیا

سندر انڈسٹریل سٹیٹ کے قریب سے لاپتہ ہونے والا فیکٹری ملازم مل گیا

لاہور(خبرنگار) سندر انڈسٹریل سٹیٹ کے قریب سے چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے فیکٹری ملازم شہزاد کا جناح ہسپتال سے سراغ مل گیا جبکہ اس سے قبل شہزاد کے بھائی منظور نے تھانہ سندر میں بھائی کی گمشدگی کی رپٹ درج کروائی تھی۔ گزشتہ روز شہزاد کے اہل خانہ نے لاہو پریس کلب کے باہر مظاہر ہ کیا تو پولیس نے ہسپتال چیک کیے تو نوجوان شہزاد جناح ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ شہزاد کے جناح ہسپتال سے سراغ ملنے کے بعد حقائق سامنے آ گئے۔ شہزاد کے مطابق جب وہ دوائی لینے قریبی ہسپتال جا رہا تھا تو راستہ میں وہ اپنی موٹر سائیکل سے گر کر قومہ میں چلا گیا تھا اوراس کی جیب سے کسینے اس کا شناختی کارڈ اور دیگر اشیاء نکال لی تھیں جس کی وجہ سے ہسپتال والے اس کے اہل خانہ سے رابطہ نہ کر سکے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شہزاد کو 1122 کی ایمبولینس ہسپتال لے کر آئی تھی اور پندرہ روز بعد شہزاد کے قومہ سے باہر آنے کے بعد اہل خانہ سے رابطہ کروایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی