ننکانہ صاحب : وکلاء کی گرفتاری کیخلاف لاہور بار کی ہڑتال
لاہور(نامہ نگار)ضلع ننکانہ صاحب میں وکلاء کو گرفتار کئے جانے پر گزشتہ روزپنجاب بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال پر لاہور بار نے ہڑتال کی ،ماتحت عدالتوں میں وکلاء کے پیش نہ ہونے سے ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہوئے۔ ننکانہ صاحب میں سی آئی اے کی جانب سے 2وکلاء کو گرفتارکئے جانے پر وکلاء کی ہڑتال کے باعث ماڈل ٹاؤن کچہری، کینٹ کچہری اور ضلع کچہری سمیت ماتحت عدالتوں میں 20ہزار سے زائد مقدمات کو بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردیا گیا۔