پنجاب : 935مقامات پر ٹریفک حادثات 5افراد جاں بحق ، 640شدید زخمی

پنجاب : 935مقامات پر ٹریفک حادثات 5افراد جاں بحق ، 640شدید زخمی

لا ہور (کرائم رپورٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے935مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں640افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں416افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 423 ڈرائیور،20کم عمرڈرائیور،499مسافراور139پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ267ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت257متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 72حادثات میں 80 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ 70حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1061 متاثرین میں 818 مرد اور 243خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 171فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور580افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 310زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 757 موٹر سائیکلز، 132 آٹو رکشے، 89 موٹر کاریں، 12 مسافر بسیں، 43 وین، 38 ٹرک اور115دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی