2 بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

2 بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے دو بچے باپ سے لے کرماں کے حوالے کردیے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست گزار ماں کرن کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں موقف اختیا رکیا گیا تھا کہ اس کاشوہر نشے کا عادی ہے اور اسے روازنہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے اور دونوں بچے بھی چھین لئے ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر تھانہ نشتر کالونی پولیس نے بچوں سمیت باپ کو عدالت میں پیش کردیا۔

مزید : علاقائی