عدالتی حکم عدولی پر 4تھانوں کے ایس ایچ او زکی تنخواہیں روکنے کا حکم

عدالتی حکم عدولی پر 4تھانوں کے ایس ایچ او زکی تنخواہیں روکنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے عدالتی حکم کے باوجود مختلف مقدمات میں گواہان کو پیش نہ کرنے پرلاہور کے 4تھانوں کے ایس ایچ او زکی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔فاضل جج نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار ساؤنڈ ایکٹ کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے گواہان کو پیش نہ کرنے پر نشتر کالونی، فیصل ٹاؤن، فیکٹری ایریا اور نواب ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سی سی پی او اکاؤنٹ آفس سے آئندہ سماعت پرعمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او کی جانب سے گواہان کو پیش نہ کرنے سے مقدمات التوا ء کا شکار ہیں،ایس ایچ اوز کا طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں گواہان کو پیش نہ کرنا انکی پیشہ ورانہ غفلت ہے۔

مزید : علاقائی