پولیس کی نااہلی، اندراج مقدمہ کیلئے شہری عدالتوں سے رجوع کرنے لگے
لاہور(نامہ نگار خصوصی)پولیس کی نااہلی کا بوجھ عدالتیں اٹھانے لگیں ،مقدمات کابروقت اندراج نہ ہونے سے شہری عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق سیشن عدالتوں میں روزانہ 25 سے زائد اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر ہونے لگی ہیں .اور ان کی تعداد میں دن بدن اضافہ بھی ہو رہا ہے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ پولیس کی نااہلی اور غفلت کے باعث سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر ہونے سے مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے ،اگر پولیس شفاف طریقے سے اپنا کام کرے تو کافی حد تک مسائل میں کمی آسکتی ہے۔وکلا ء نے مزید کہا کہ پولیس شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،عدالتوں میں اندراج مقدمہ کی درخواستوں کے باعث اہم مقدمات بغیر کارروائی کے ملتوی ہو جاتے ہیں۔