انتخابات وقت پر ہونگے‘ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنا پر کامیابی حاصل کرے گی‘ محمد خان ڈاہا

انتخابات وقت پر ہونگے‘ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنا پر کامیابی حاصل کرے گی‘ ...

خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کہاکہ انتخابات وقت مقرر ہ پرہونگے مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیاد پر نمایا ں کامیابی حاصل کرے گی ۔میاں نوازشریف کاشہر شہر مثالی استقبال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ میاں نوازشریف کو عوام کے دلو ں سے نہیں نکالاجاسکتا ۔وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں گالی گلوچ کے کلچر کو فروغ دینے والے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں عوام نے دھرنوں کی سیاست کو باربار مستردکیا پارلیمنٹ سے کروڑوں روپے تنخواہیں اور مراعات وصول کرنے والے کس منہ سے لعنت بھیج رہے ہیں پارلیمان جمہوریت کی ماں ہے پارلیمنٹ پرلعنت بھیجنے والوں نے 21کروڑو عوام اورووٹرز کی توہین کی ہے ۔

محمد خان ڈاہا

مزید : ملتان صفحہ آخر