عدالت کا سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرنیکی ہدایت

عدالت کا سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتا ن (خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وائس چانسلر زکریا(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
یونیورسٹی کوایگزٹ کنڑول لسٹ سے نام نکلوانے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت میں سابق وائس چانسلراورسفیرپروفیسرڈاکٹرخواجہ علقمہ نے درخواست دائر کی تھی کہ نیب ملتان کی جانب سے زکریا یونیورسٹی کاہائیرایجوکیشن کمیشن کی اجازت کے بغیر رجسٹرارملک منیرحسین کے ذریعے لاہورکیمپس قائم کرکے طلبہ سے کروڑوں روپے لے کر خرد بردکرنے کاریفرنس دائر کیاگیا جس میں درخواست گذارسمیت دیگرملزم ضمانت پررہاہو چکے ہیں لیکن تفتیشی آفیسرنیب ملتان سعیداحمدشیخ نے مجازعدالت سے اجازت حاصل کئے بغیر اس کانام ای سی ایل میں شامل کرادیاہے جو کہ غیرقانونی اقدام ہے اس لئے درخواست گذار کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیاجائے۔