پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالے 23 ملزمان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالے 23 ملزمان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

ملتا ن (خبر نگار خصو صی) جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ملتان ملک خالد محمود نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے 23 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ چھپ کلاں کے مطابق 20 جنوری کی رات شادی کی تقریب میں شراب پی کر ہوائی فائرنگ کرنے کی اطلاع پر پولیس ٹیم پہنچی تو پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے ساتھ پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچایاجس پر ملزموں تصور حسین، لیاقت، حق نواز ،فیضان اللہ،عثمان غنی، عارف ، اللہ نواز، شعیب اقبال ، بلال ، تصور حمید، تکسیر سعید، اسامہ اسحاق ، ثاقب علی، محمد انیس ، عمیر حنیف ، اورنگزیب، عمر حیات ،سلیم عباس، ابرار علی ، غلام عباس عارف ، رفیق اور کاشف کوگرفتارکیاگیاہے۔جن سے برآمدگی ہونی باقی ہے۔جس پرعدالت نے نے ملزموں کو دوبارہ 5 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر