زکریا یونیورسٹی میں کینٹین پر سلنڈر پائپ لیک ہونے سے ایک شخص جھلس گیا
ملتان(جنرل رپورٹر )زکریا یونیورسٹی میں کینٹین پر سلنڈر پائپ لیک ہونے سے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
ایک شخص جھلس گیا بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سہ پہر آئی ایس ایس کی کنٹین پر وسیم سموسے تل رہا تھا، سلنڈر کا پریشر بڑھنے پراس کاپائپ لیک ہوگیا اور آگ لگ گئی جس سے اس کا چہرہ جھلس گیا موقع پرموجود افراد نے آگ پر قابو پایا اور ریسکو کو بلا جس نے وسیم کو طبی امداد دی اور نشتر لے گئے جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔