اسلام آباد ،کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد ،کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

سلام آباد (آن لائن) کمانڈر رائل سعودی نیول فور سزنے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور نیو ل چیف ایڈ مرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ بحری (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پیر کے روز کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈ مرل فہد بن عبداللہ الغوخیلی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، نیول چیف نے ان کا استقبال کیا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی ۔سعودی وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوخیلی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور سمیت دو طرفہ بحری اشتراک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بحری افواج میں تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی گفتگو کی گئی ہے ۔دریں اثناء وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوخیلی کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی اور صدر پاکستان نے انہیں عسکری اعزاز سے نوازا، یہ اعزاز بحری تعلقات کو مضبوط بنانے کے اعتراف میں دیا گیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر