لسانی گروپ کی طرف سے جمعیت کے طلبہ پر تشددکا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے‘ میاں مقصوداحمدامیر پنجاب

لسانی گروپ کی طرف سے جمعیت کے طلبہ پر تشددکا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے‘ ...

ملتان(سپیشل رپورٹر )امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

پنجاب یونیورسٹی میں ایک لسانی گروپ کی جانب سے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں پر تشدداور انہیں زخمی کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پنجاب قوم پرست طلبہ گروپ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرے۔انہوں نے کہاکہ جامعہ پنجاب پاکستان کی عظیم تاریخی درسگاہ ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کوفروغ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین چار سالوں سے قوم پرست طلبہ کا گروپ ایک سازش کے تحت جامعہ پنجاب کے پُرامن تعلیمی ماحول کو خراب کررہاہے۔حکومت پنجاب کو اس معاملے کا فوری نوٹس لیناچاہئے۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر