ایئر لیگ کے ناصر جنجوعہ ساتھیوں سمیت انصاف فرنٹ میں شامل

ایئر لیگ کے ناصر جنجوعہ ساتھیوں سمیت انصاف فرنٹ میں شامل

ملتان(نیوز رپورٹر) پی آئی اے ایمپلائز یونین ایئر لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھیوں سمیت انصاف (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

فرنٹ (سی بی اے) میں شمولیت اختار کرلی ہے ذرائع کیمطابق ناصر جنجوعہ پی آئی اے کی نجکاری بارے حکومتی اقدامات کی سخت مخالفت کرتے رہے ہیں موجودہ حکومت کی جانب سے چند سال قبل جب نجکاری کی کوشش کی گئی تو ایئر لیگ کے مرکزی صدر شمیم احمد نے نجکاری کی حمایت جبکہ جنرل سیکرٹری ناصر جنجوعہ نے شدید مخالفت کی اور حکومت مخالف احتجاج میں شامل رہے ہیں دریں اثناء ایئر لیگ ملتان کے متحرک رہنما فہیم بابر نے بھی ایئر لیگ سے علیحدگی اور انصاف فرنٹ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جس پر پی آئی اے سٹاف کی جانب سے انہیں پھول پیش کیے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ فہیم بابر کے ملتان زون کے صدر بننے کے امکانات واضح ہیں۔

ایئرلیگ

مزید : ملتان صفحہ آخر